ذخیرہ اندوز، گراں فروش جیل کیلئے تیار رہیں، ڈپٹی کمشنر

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی کے مرتکب افراد جیل کی سیر کیلئے تیار رہیں۔احترام رمضان آرڈینس کے تحت ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کرکے جرمانے کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی افسران روزانہ منڈیوں کی چیکنگ کرکے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرائیں گے،اس حوالے سےاسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے گراں فروشی پر متعدد دکان داروں کو بھاری جرمانے عائد کئے اور احترام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی پر 5 سے زائد ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔انہوں نے گراں فروشوں کو 40 ہزار جرمانہ کرکے حتمی وارننگ بھی دی ۔