ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سے محروم

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کےمطابق کینٹ پولیس کے علاقے سے عاشر اقبال محمد عمر کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ کینٹ پولیس کےعلاقے سے معین الدین سے تین ڈاکوؤںنے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔ کینٹ پولیس کے علاقے سے سمیع اللہ اور غلام شبیر کے موٹرسائیکل جبکہ محمد عثمان کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ۔عبداللہ اقبال نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے تین لاکھ رو پے اور موبائل فون چھین لیا ہے جلیل آباد پولیس کےعلاقے سے محمد ہمایوں سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے سے مستارے خان ، وزیر احمد اور محمد یعقوب کے گھروں سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے سے امتیاز حسین اور گورش عطا سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ قطب پور پولیس کے علاقے سے یوسف کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ۔ شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد عدنان خان سے موٹرسائیکل ، محمد وسیم سے موبائل فون اور نذیر احمد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے شگفتہ یاسمین اور محمد ثقلین سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں بلال قریشی کی دس عدد بیٹریاں چوری کر لی گئیں ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے خیبر عباس ، گلزیب اور اللہ رکھا سے موبائل فون چھین لئے گئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد رشید کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ ممتاز احمد کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے دلاور علی اور محمد احمد کے موٹرسائیکل ، تحسین کا موبائل فون فقیر حسین کے ٹرک کی بیٹریاں چوری کر لی گئیں ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد شارخ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے ذوالفقار اور شبیر حسین کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے غلام صابر کی دکان سے دس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں منتظر مہدی کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا ۔ دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے سیماب احمد اور خالد محمود کے موٹرسائیکل اور عدیل کا م موبائل فون چوری کر لیا گیا ۔ بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے نادر حسین سے دو عدد موبائل فون چھین لئے گئے ۔ بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے احمد شہزاد کا موٹرسائیکل اور عبدالروف کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد علی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے تنویر کے گودام سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے مقبول ، کامران ، شہباز اور شکیل سے موبائل فون چھین لئ گئے زکر یا پولیس کے علاقے میں عدنان اور جلیل سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے سے محمد وزیر سے موبائل فون ، حمزہ کا موبائل فون ، محمد یحیی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے سے انعام لحق کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا ۔ نیوملتان پولیس کے علاقے سے ہی ثمینہ بی بی کے بیٹے سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے میں اظہر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ۔