پاکستان بمقابلہ افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز، پہلا میچ آج ”جیو سوپر“ سے براہ راست

March 24, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام مقابلے براہ راست اپنے ناظرین کیلئے نشر کرے گا۔دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔