انگلش کرکٹ لیگ، شاہین آفریدی مہنگے کھلاڑی بن گئے

March 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 8کے فاتح کپتان شاہین آفریدی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ، ویلش فائر نے شاہین کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔اس کے علاوہ حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے، لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے۔ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا۔دوسری جانب ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا۔واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔