مچ سے 7افراد کا اغواء، کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں تحریک جمع کرادی

March 25, 2023

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں اغواء کی وارداتوں بالخصوص گزشتہ دنوں مچ کے علاقے سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7افراد کے اغواء کے حوالے سے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی ہے تاکہ اس طرح کے معاملات زیر بحث لاتے ہوئے ان کا حل نکالا جائے انہوں نے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے اغواء کے واقعات کیخلاف سینیٹ میں تحریک رول 218 کے تحت جمع کرائی ہے۔