خاتون سے زیادتی کا ملزم بری، منشیات کے ملزم کو سزا و جرمانہ

March 26, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج۔منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے اور 9 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا، مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون شبانہ کو ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کو بری کردیا ہے۔منشیات مقدمہ میں ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن سے بجلی چوری کرنے کے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔