انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے، ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، منظور وسان

March 26, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت آ سکتی ہے، ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ نگران سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہپیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکش ہوں مگر حالات بتا رہے ہیں الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔