• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے مسلم ممالک کی جامعات کے سربراہان کی ملاقات

کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے الغزالی یونیورسٹی کے دو روزہ بین الاقوامی سمٹ میں شریک مسلم ممالک کی جامعات کے چانسلرز، وائس چانسلرز، ریکٹرز اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی شخصیات نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم دنیا کی جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون، تحقیق کے فروغ، علمی روابط کو مضبوط بنانے اور اعلی تعلیم کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم دنیا کی جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون، تحقیق اور علمی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید