کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج نے تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جن کے تحت احمد اقبال میمن کو ایس ڈی پی او کورنگی سب ڈویژن، خوشنود جاوید کو ایس ڈی پی او لانڈھی سب ڈویژن جبکہ ڈی ایس پی صفی اللہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فیروزآباد تعینات کردیا گیا ہے۔