حب(نامہ نگار)نوراتی کی تقریبات، ملک بھر سے پیدل یاتریوں کی ہنگلاج ماتا استھان بلوچستان آمد کا سلسلہ جاری،نراتی کی مذہبی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان بھر سے ہندو برادری کے عقیدت مند پیدل سفر کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقعہ مقدس مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان، کی جانب رواں دواں ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے مکران کوسٹل ہائی وے پر پیدل یاتریوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی ۔