کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ایس ایچ او پی آئی بی کالونی سمیت ضلع شرقی کے 4 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے انکے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردئے گئے،جاری کردہ معطلی کے حکم نامے کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ایس ایچ او پی آئی بی کالونی انسپکٹر جابر حسین لاہوری، اے ایس آئی نثار احمد، پولیس کانسٹیبل عامر سرفراز اور پولیس کانسٹیبل فہد شیر شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکاروں کو ان کے طرزِ عمل کے حوالے سے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے تک فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔