کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ( پی اے سی ) کا اجلاس ،اسکالرشپ پر بیرون ملک گئے 3ڈاکٹرز واپس نہ آئے، خزانے کو کروڑوں کا نقصان،بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے 3ڈاکٹرز پر 4سال میں1لاکھ 29ہزار ڈالرز خرچ، امیگریشن حکام کو خط لکھنےکا حکم، نرسنگ لیکچرر کی بی ایس ڈگری جعلی قرار، 10سال کی تنخواہ ریکور کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالرشپ منصوبے کے تحت بیرون ملک جانے والے 7میں سے 3 ڈاکٹرز وطن واپس نہ آنے کا انکشاف ،پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے باوجود وطن واپس نہ آنے والے ڈاکٹرز پر خرچ ہونے والی رقم کی ریکوری کے لئے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق پی اے سی اجلاس میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالر شپ منصوبے کے تحت محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لندن، چائنہ، جرمنی سمیت دیگر ممالک میں 4 سالہ پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے شارٹ لسٹ کرکے2016ع میں بھیجے گئے 7ڈاکٹرز میں سے 3ڈاکٹرز تاحال ملک واپس نہ آنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔