کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے کو 3 ہفتوں میں معذور کوٹہ نافذ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو کے ڈی اے کی جانب سے نابینابہن بھائی کو ملازمت نہ دینے سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی کے ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارے میں معذور کوٹہ پر بھرتیوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔