کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل کراچی رینج کی منظوری سے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن احمد نواز نے تمام اضلاع کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ ایک پول کی تشکیل دی جا رہی ہے جس میں اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسرز تعینات ہوں گے۔