کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے لیتھونیا (Lithuania) ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیتھونیا (Lithuania) جانے والے مسافر کو مشتبہ/جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔مسافر کو ٹرکش ایئرلائنز کی پرواز TK 0751 کے ذریعے لیتھونیا (Lithuania) روانگی سے قبل کاؤنٹر اہلکار نے سیکنڈری پروفائلنگ کے لئے ریفر کیا۔