• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی ضروری ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر، جنگ نیوز )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی ناگزیر ہے،آبادی میں اضافے کے ممکنہ معاشی فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لیے مربوط حکمت عملی ضروری ہے، پاکستان کو تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس کے صحت، تعلیم اور روزگار پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنگل کوبنکاک میں عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جیفریز کے زیر اہتمام سرمایہ کاروں کے گول میز اجلاس میں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید