کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے-الیکٹرک نےآر ایل این جی سپلائی کی بحالی اور کے-الیکٹرک کے بی کیو پی ایس-IIIپاور پلانٹ سے پیداوار مستحکم ہونے کے بعد عارضی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی تاہم، بجلی چوری اور کم ریکوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ جاری رہے گی،کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ پی ایل ایل اور متعلقہ حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔