برطانیہ بھر میں سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کا یوم وصال عقیدت سے منایا گیا

March 27, 2023

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ)سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کا یوم وصال 3رمضان المبارک کو برطانیہ بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کے یوم وصال کے حوالے سے محافل کا انعقاد کیا گیا اور آپؓ کی دین متین کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ علماء کرام اور ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرہؓ خواتین کیلئے رول ماڈل تھیں، سیدہ کائناتؓ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کے پاکیزہ کردار کو حوالہ بنا کر اسلام نے عورت کی عصمت وعظمت کو بیان کیا۔