ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں روس کا اعلان خطرناک ہے، نیٹو اتحاد

March 27, 2023

برسلز(اے ایف پی) نیٹو اتحاد نے روس کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطرناک حرکت ہوگی اگر روس اپنے پڑوسی ملک بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کرتا ہے۔ نیٹواتحاد کی ترجمان اووانا لنگیسکو کا کہنا تھا کہ مغرب نے ابھی تک ایٹمی ہتھیاروں کی نقل و حمل کے بارے میں کوئی بات نہیں دیکھی۔ روسی اعلان کے بعد یوکرین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے منصوبے کی پیش بندی کرنا ہوگی۔