ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے جاوید اور راشد سے موبائل فون چھین لئے۔تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے سعید کا قیمتی موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے ظہور کی بکریاں،نعمان کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ اسی علاقہ میں نامعلوم افراد بشیر کے گھر سے 50 ہزار مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔لوہاری گیٹ کے علاقہ سے موٹرسائیکل ،وقاص کی دکان سے 1لاکھ 85 ہزار مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ قادرپوراں میں علی کے رقبے سے ٹرانسفارمر چوری کر لیا گیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے عبداللہ کی دکان سے 25 ہزار مالیت کا کریانہ کا سامان چوری ہو گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے بلال اور قصور کی موٹرسائیکلیں،علی شیر کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔اسی علاقہ میں مسلح افراد نے سلمان کو روکا اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل چھین لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے فہیم اور حیدر کے موبائل فونز جبکہ ارشد کا موٹرسائیکل چوری کرلیا گیا۔