ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی سلاٹرنگ‘ ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت اور مضرِ صحت مشروبات کی فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جنہیں غیر قانونی سلاٹرنگ اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش کی فروخت کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے‘ اجلاس میں غیر قانونی مذبح خانوں کیخلاف کارروائی‘ ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت اور مضرِ صحت مشروبات کی فروخت کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سلاٹرنگ اور خوراک میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔