• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان کے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو اغواء برا ئے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرنیکا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد اشرف نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے رواں سال شہری کو تاوان کے لئے اغواء کر نے کا مقدمہ نمبر 707/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔
ملتان سے مزید