ملتان( سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار 3افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دیا ہے ۔گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم جنید سے پسٹل دوگولیاں ، جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلیے پولیس نے گزشتہ روز ان 3ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔