• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، نجی یونیورسٹی کے باہر جھگڑے کا مقدمہ، تین لڑکے گرفتار، مرکزی ملزم پکڑا نہ جا سکا

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں واقع نجی یونیورسٹی کے باہر جھگڑے کا مقدمہ ،تین لڑکے گرفتار،مرکزی ملزم پکڑا نہ جا سکا ، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جا ئے گا واضح رہے کہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں واقع ناگ شاہ چوک پر طلبا کا آپس میں جھگڑا ہو گیا تھا جس میں رانا عمر نامی طالب علم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کی اور ڈنڈے سوٹے کے وار سے ملک سمیر،علی اکبر ، انس ملک زخمی ہو گئے جن کو فوری نشتر منتقل کیا گیا جہاں انس ملک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ۔
ملتان سے مزید