• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمہ میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج کا بڑا فیصلہ قتل کے مقدمہ میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کی سنادی ،مقتول کے لواحقین کو 10لاکھ بطور ہرجانہ ادا کرنیکا حکم جاری کردیا ۔ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 970/25بجرم 302اور 34کے نامزد ملزم دانش ترابی کو پولیس نے تفتیش مکمل کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج عمران رشید کسانہ کی کورٹ میں پیش کیا گیا تو ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی سزا سنا دی اور مجرم کو مقتول محمد فرحان کے لواحقین کو 10لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھے ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔پولیس نے مجرم کو عدالت عالیہ سے بھاری سکیورٹی کے ہمراہ سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید