ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی اور الحاج بابر علی قریشی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو بھی فیول سبسڈی کی طرز پر بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ انہیں معاشی مشکلات سے نکال کر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر کر دی ہے۔ بجلی کے بھاری بلوں، دکانوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات نے چھوٹے تاجروں کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔