• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سمیت اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ساڑے تین سالہ بچی سمیت اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو عرفان نے بتایا کہ میری بیٹی انزا گھر سے باہر نکلی واپس نہیں آئی جسے بہت تلاش کیا کچھ معلوم نہ ہوسکا قوی شبہ ہے کہ بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ۔پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1214/26 بجرم 363 درج کرلیا جبکہ راجہ رام پولیس کو نواز نے بتایا کہ اپنی بیٹی 20سالہ بشری بی بی جو نجی فیکٹری میں کام کرتی بس پر سوار کرکے واپس لوٹا تو ملزمان عدیل مشتاق نامعلوم کے ہمراہ بیٹی کو زبردستی مبینہ اغوا کرکے لے گیا جس کا پیچھا کیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 463/26بجرم 365-Bدرج کرلیا ۔ واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے نامعلوم اور نامزد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید