• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ خاتون کا سوتیلے بیٹے پر زمین پر قبضے اور اخراجات بند کرنے کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شجاع آباد کے علاقے راجہ رام کے نواحی موضع چوہدری والہ، نزد درکھان والہ، کی رہائشی بیوہ خورشید بی بی نے اپنے جماعت پنجم کے طالب علم یتیم بیٹے حمزہ میو کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بیٹے نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور ان کے اخراجات بند کرکے انہیں گھر سے نکال دیا ہے، جس کے باعث وہ اپنے کم سن بیٹے کے ساتھ شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ان کے تین تولے طلائی زیورات پولیس اور ڈی ایس پی صدر کی مداخلت پر واپس دلوائے گئے تھے،ان کے بقول ان کے سوتیلے بیٹے نے ڈی ایس پی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں زمین، اس کی آمدنی اور دیگر اخراجات فراہم کرے گا، تاہم 2023ء سے اب تک زمین اور اس کی آمدنی سے انہیں محروم رکھا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید