اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیمیں پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتی رہیں

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےچیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو کی سربراہی میں اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیمیں پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتی رہیں۔ رمضان المبارک کے دوران سحری کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد جبکہ افطار /تروایح کے لئے ایک گھنٹہ قبل اور تین گھنٹے بعد تک بجلی فراہمی کا جائزہ لیاگیا۔چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا محمد ایوب خان کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر کامران ظہور اور انچارج ریجنل کسٹمرسروسز سنٹر عبدالحفیظ بھٹی پاور کنٹرول سنٹر میں موجو رہے۔ملتان سرکل کے کنٹرول روم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل غلام محی الدین میتلا، ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن محمد بلال شیخ اور ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر سحر ی وافطاری میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ خانیوال سرکل کنٹرول روم میں سپریٹنڈنگ انجینئر ملک اشفاق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملک جاوید اقبال وینس الرٹ رہے۔ مظفرگڑھ سرکل کے کنٹرول روم میں سپریٹنڈنگ انجینئر ملک یعقوب گدارا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملک خورشید احمد اور ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن فرقان زکریا، ڈیرہ غازی خان سرکل کنٹرول روم میں سپریٹنڈنگ انجینئر میاں محمد حسنین شکیل اور ایس ڈی او کسٹمرسروسز سنٹر وجاہت حسین نے بجلی فراہمی کی صورتحال اور صارفین کی شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کی۔