پشاور، لٹکتی بجلی کی ننگی تاریں کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے

March 28, 2023

پشاور (وقائع نگار )پشاور رامداس چوک براستہ سول کوارٹرسڑک کے بیچ میں کھڑا بجلی کا پول اور اس سے لٹکتی بجلی کی ننگی تاریں کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق راستے کے وسط کھڑا بجلی کا پول جس پر میٹرز نصب ہے او ر اس میں ننگی تاریں لٹکی ہوئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار وقعہ رونما ہونیکا خدشہ ہے کیونکہ اس راستے سے سینکڑوں افراد اور گاڑیاں گزرتے ہیں تاہم بجلی پول کی یہ حالات متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے