پی سی بی کو قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، سپر لیگ کمشنر کی تلاش

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے منیجر سمیت کئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں لیگ کمشنر کا عہدہ بھی شامل ہے۔ پی سی بی نے ایک اشتہار دیا ہے جس میں پاکستان ٹیم منیجر کے ساتھ منیجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی کے عہدے موجود ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائز سے منسلک اور دو متحرک شخصیات کو منیجر اور منیجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی کے عہدے ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی نےلیگ کمشنر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈایڈ منسٹریشن ، ہیڈآف ٹکٹنگ کی تلاش کے لیے بھی اشتہار دیا ہے۔ اشتہار میں کوالیفائیڈ خواتین امیدواروں کی درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ پی ایس ایل 8 کے لیے نائلہ بھٹی نے لیگ کمشنر کے فرائض انجام دیئے تھے۔ ہیڈآف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹیلیٹی کی ذمہ داریاں مہوش عمر نبھا رہی ہیں۔ نجم سیٹھی نے ذمے دایاں سنبھالنے کے بعد خیام قیصرکو ڈائریکٹر ایچ آر مقرر کیا تھا۔ خواہشمند امیدوار 6 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔