کلفٹن میں بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح

March 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ آغا خان پارک کلفٹن میں بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کردیا جس پر 1.8 ملین روپے لاگت آئی ہے، بیڈمنٹن کورٹ کو تین ماہ قبل مکمل کیا گیا ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے کورٹ سے علاقے کے نوجوان کھلاڑی مستفید ہوسکیں گے۔