مقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد نے سیب کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

March 29, 2023

سری نگر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو مختلف مقامات پر سیب کے درجنوں درخت کاٹ دیے ہیں جو بظاہر کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کی ایک اورسازش ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ بعض شرپسندوں نے ضلع کے علاقوں کنڈی پورہ اور بیج بہاڑہ میں سیب کے باغات میں گھس کر درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے کلہاڑی اور آری کا استعمال کرتے ہوئے سیب کے سو سے زائد درخت کاٹ ڈالے جو پھلوں سے لدے ہوئے تھے۔