قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، حافظ حمد اللّٰہ

March 29, 2023

کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے ،پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوہوگا ،قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا۔ ایک بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوہوگا ،قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا، پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں ، پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا ، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے ، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کو اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے ۔