رمضان میں غریبوں کا خیال رکھا جائے، علامہ الیا س قادری

March 30, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ عرب دنیا میں سیدھا اور ہمارے ہاں الٹا حساب ہے جب رمضان آتا ہے تو وہاں روزے سے متعلق اشیاء کے دام کم جبکہ یہاں قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں ،وہاں کھجوریں اور کھانے پینے کی اشیاءسستی جبکہ یہاں مہنگی فروخت کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نےریڑھ کی ہڈی توڑ ڈالی ہے ،جو چیز پچاس رو پے کی تھی وہ کئی گناہ مہنگی ہوگئی ہے ،رمضان میں غریبوں کا خیال رکھا جائے۔