سیکورٹی کمپنیوں کو پولیس کام میں مداخلت نہ کرنے کی تنبیہ

March 30, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر عمران حسین نے اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں اور ان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو مراسلے تحریر کیے ہیی۔ حکم کے مطابق کوئی نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کو روکے گا نہیں اور پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ نجی سیکورٹی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور سیکیورٹی گارڈ مزاحمت کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ گزشتہ دنوں کراچی کی ایک سیکیورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ان کے آفس سے ڈاکو نقدی اور بھاری تعداد میں اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں اور بعد میں پولیس سے بلکل تعاون نہیں کیا۔