میامی ٹینس، آرینا کو اپ سیٹ شکست

March 31, 2023

فلوریڈا (نیوز ایجنسیز) میامی اوپن ٹینس میں عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا خواتین کوارٹر فائنل میں رومانیہ کی سورانا کرسٹی کے خلاف اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئیں۔ کرسٹی نے بیلاروس کی سبالینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں ڈھیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ قازقستان کی ایلینا رباکینا اور امریکی جیسکا پیگولا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، انہوں نے بالترتیب اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن اور روس کی اناستاسیا پوٹاپوواکوزیر کیا۔