ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو عملی اقدامات کا حکم

March 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتافراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس حکام کو عملی کام کرنے کا حکم دیدیا، درخواستوں کی سماعت پر عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشیش کی جائیں، عدالت نے سیکریٹری داخلہ،آئی جی سندھ و دیگر سے رپورٹس طلب کرلیں۔