موبائل فون ڈکیتی میں ملوث افغان گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

March 31, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پریڈی پولیس نے صدر موبائل مارکیٹ میں دکان سے 35 لاکھ روپے سے زائد کے موبائل فون کی ڈکیتی میں ملوث افغان گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق تین ارکان پر مشتمل مذکورہ افغان گروہ کو ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کے مقام سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دوران تلاش ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا جبکہ ملزمان کا ساتھی شاہرے افغانی موقع سے فرار ہوگیا،گرفتار ملزمان جلال ولد عبدل اور سلطان ولد میر کے قبضہ سے 2 پستول اور اورنگی ٹاؤن کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔