حکومت پنجاب نے 1158 میں دس کلو آٹا تھیلا اسکیم ختم کردی

March 31, 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء 30مارچ جمعہ سے بند کر دیا ہے۔ فلور ملوں کو محکمہ خوراک پہلے 23سو ٹن یومیہ گندم کا سرکاری کوٹہ دے رہا تھا جو فلور ملیں تیس ستر کے تناسب سے دس دس کلو کے آٹا تھیلے بنا کر مارکیٹ میں 1158روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ چونکہ حکومت پنجاب نے تئیس ہزار ٹن یومیہ گندم کا کوٹہ چند روز پیشتر پچاس فیصد کم کر کے کم و بیش چودہ ہزار یومیہ کر دیا تھا اس وجہ سے مارکیٹ میں گیارہ سو اٹھاون روپے والے دس کلو سرکاری آٹے تھیلے کی قلت پیدا ہو گئی اور جن کے پاس یہ دس کلو آٹا تھیلا موجود تھا ان دکانداروں نے اسے بارہ سو ساڑھے بارہ سو روپے میں بلیک کرنا شروع کر دیا تھا۔