مفت آ ٹا تقسیم پر ڈیوٹی نہ کرنے والے 14 سی ڈی اے ملازمین معطل

March 31, 2023

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے مفت آ ٹا کی تقسیم پر ڈیوٹی نہ کرنے والے14 ملازمین کوملازمت سے معطل کر دیا ۔ان ملازمین میں کئی مالی ہیں جن میں قیصر ‘عبد المجید ‘ محمد اعظم ‘ کاشف محمود ‘ندیم ‘علی بھنڈر ‘نائب قاصد محمد نوید ‘ سٹور کلرک مہران ‘جونئر اسسٹنٹ ناظم خان ‘ ہاشم رضا‘ ابرار حسین ‘سب اسسٹنٹ طاہر ندیم ‘ یاسر ملک ‘راجہ قدیر ‘ سینئر اسسٹنٹ تشیز الاذہان شامل ہیں۔ ذ رائع کے مطابق ان کی ڈیوٹی آ ٹا پوائنٹس پر لگائی گئی مگر انہوں نے حکم عدولی کی جس پر انہیں معطل کردیاگیا۔