ریگی ماڈل ٹاؤن میں تعمیراتی کام علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا

March 31, 2023

پشاور (وقائع نگار )پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں جاری تعمیراتی کام علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا ہے،تعمیراتی کام میں استعمال ہونیوالا میٹریل سڑک کے بیچ پڑا رہتا ہے جس سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں مشکلات سمیت شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتاہے جبکہ تعمیراتی میٹریل کی سڑک پر موجودگی سے نئے تعمیر ہونیوالے سڑک بھی خراب ہونے لگے تاہم پی ڈی اے حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے علاقہ میں جاری تعمیراتی کام رمضان المبارک میں بھی جاری ہے،تعمیراتی کام میں استعمال ہونیوالا میٹریل سڑکوں کے بیچ و یچ پڑا رہتا ہے،سریا،باجری،سیمنٹ اور ریت سڑکوں کے بیچ ڈال کر سڑک ادھی بند کر دیتے ہے جس سے گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حالیہ بنے والے سڑک بھی اس سے خراب ہونے لگے تاہم پی ڈی ای کی جانب سے اس سلسلے میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر ارہا ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور پورا علاقہ تعمیراتی کام کی وجہ سے گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔