عبادت گاہوں میں خصوصی صفائی کی گئی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

April 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں شہر اولیاء کو صاف کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے جمعہ المبارک کے موقع پرعبادت گاہوں میں خصوصی صفائی کی گئی جبکہ مساجد کے روٹس پر دھلائی بھی کی گئی۔سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی بارشوں کے موسم میں واسا کو بھرپور معاونت فراہم کرینگے تاکہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جاسکیں۔