میپکو نے 9ہزار سے زائد نئے میٹرز جاری کر دئیے

April 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے خراب اورجلنے والے میٹرز کی تبدیلی کی آن لائن شکایات کے ازالے کے لئے آپریشن سرکلوں کو 9ہزار878سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو انجینئر ملک عارف وینس کے مطابق کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) اور فیڈرل کمپلینٹ سیل (FCC) کے تحت موصول ہونے والی خراب میٹرز کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے میٹرز فراہم کئے گئے ہیں ان میں ملتان سرکل کو 440سنگل فیز میٹرز شامل ہیں۔