سازش کے تحت اسرائیل کیلئے ماحول سازی کی جارہی ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

April 01, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول مسلم پر ویز، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ، علامہ باقرزیدی، علامہ قاضی احمدنورانی ،میجر (ر) قمرعباس، اسرار عباسی، پیر زادہ از ہر ہمدانی، یونس بونیری، بشیر سدوزئی اور صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسرائیل کے لئے ماحول سازی کی جارہی ہے، اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بات کی جائے تو اس کا مطلب مسئلہ کشمیر سے روگردانی ہے، پاکستانی یہودی شہری کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ پاکستان اور اسرائیل تعلقات کا سفیر بن جائے ؟ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ، مقررین کا کہنا تھا کہ 23 رمضان المبارک کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، کوئٹہ، لاہور، ملتان ، اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں القدس کا نفرنس بعنوان " فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو عالمی يوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے۔