برداشت کی سیاست سے جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے، ثروت اعجاز قادری

April 01, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ برداشت اور صبر کی سیاست سے ہی جمہوریت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے،آئین و قانون کی بالادستی میں ہی قانون شکن قوتوں کی ناکامی ہے،نیا پاکستان دعوؤں اور تقریروں سے نہیں عملی جدوجہد سے بنایا جاسکتا ہے،کرپشن،سود،اقرباء پروری کی لعنت کو ختم کرکے غریب عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، عوام جمہوری دور میں بھی حقوق سے محروم ہیں ، حکمران عوام کے مسائل حل کرنا ہی نہیں چاہتے، ملک میں گڈگورننس کا فقدان ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر آئے ہوئے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان پر بری نظر رکھنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔