نیشنل ہائی وے، ٹریفک حادثہ، میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق

April 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کےنتیجے میں میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،لاشیں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاںجاں بحق ہو نےوالوں کی شناخت 45سالہ شاہد ولد عبدالغفور ، 40سالہ حنا زوجہ شاہد، 60سالہ فاروق ولد گل محمد اور 60سالہ اللہ ڈنوکے نام سے ہوئی ہے۔