وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کراچی میں گیس فراہمی بہتر نہ ہوسکی

April 01, 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود کراچی میں گیس کی فراہمی بہترنہ بنائی جاسکی ۔

سحر وافطار کے اوقات میں بھی مسئلہ برقرار ‘عام شہریوں کا توکیا کہنا گورنر ہاؤس بھی گیس سے محروم ہوگیا۔

راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں بھی سحری کے اوقات میں گیس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں دوتین گھنٹے بھی گیس دستیاب نہیں۔