ایشیا کپ پر مشاورت، صدر سری لنکا کرکٹ بھارت پہنچ گئے

May 23, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ کے لئے بھارت اور سری لنکا بورڈ کے حکام کے درمیان مشاورت ہوگی جس کی روشنی میں 27 مئی کو بھارت بورڈ اہم فیصلہ کرے گا.

سری لنکا کرکٹ کے نومنتخب صدرشمی سلوابھارت پہنچ گئے ہیں، انہیں منگل سے شیڈول آئی پی ایل کے پلے آف میچز دیکھنےکی دعوت دی گئی ہے۔

امکان ہے کہ بنگلہ دیش اور افغان کر کٹ بورڈ بھی پلے آف میچز دیکھنے بھارت جائیں گے.

سری لنکاکرکٹ کے صدر 2026 میں بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے، اور سری لنکا میں زیادہ میچز رکھنے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ وہ بات کےخواہش مند ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لئے نیوٹرل وینیو کے لئے کولمبو کا انتخاب کیا جائے، وہ بھارتی بورڈ کے حکام سے اس حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔