ہائیکورٹ، لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانے کا حکم

May 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا، درخواستوں کی سماعت پر پولیس حکام نے بتایا کہ نواں خان، فیض اللہ بازیاب ہوگئے اور اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔